کوئٹہ (این این آئی)افغان طالبان رجیم کی شدت پسندی پھر عیاں، امریکا کو اپنے ہی ہتھیاروں سے مارنے کی دھمکی امریکاکی جانب سے افغانستان کوناجائزحراست کی سرپرستی کرنیوالی ریاست قرار دینے پرطالبان برامان گئے بلخ میں طالبان کے گورنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرامریکاکومارنیکی دھمکی دی اوربعدمیں ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کردی اس عمل نے نہ صرف طالبان کی گھبراہٹ کو بے نقاب کیا بلکہ ان کی غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ پالیسی کو بھی واضح کر دیابلخ میں طالبان گورنر کے ترجمان عطااللہ زید نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر تم نے ہمیں دوبارہ نشانہ بنانے کی کوشش کی توہم اس کے لئے تیار ہیں اور اس کاسخت جواب دیں گے ہم تمہیں تمہارے ہی ہتھیاروں سے ماریں گے، وہ ہتھیار جو ہم نے تم سے قبضے میں لیے ہیں ماہرین کے مطابق افغان طالبان کی ایکس پر امریکا کو دھمکی اور پھر اسے ڈیلیٹ کرنا طالبان کی غیر مستحکم پالیسی اور عالمی دباؤ کے سامنے کمزور اعصاب کی عکاسی کرتا ہے طالبان قیادت عالمی سطح پر قبولیت چاہتی ہے تو اسے دھمکی آمیز بیانات کے بجائے سفارتی زبان اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانا ہوگا افغان طالبان رجیم کی انتہا پسندانہ پالیسیوں اور دہشتگردوں کی پشت پناہی نے افغانستان کو عالمی سطح پر تنہا کردیا ہے

