اوستہ محمد سٹی ایس ایچ او عبدالرؤف جمالی کی کارروائیاں – ڈکیتی میں مطلوب ملزمان اور روپوش ملزم گرفتار، چوری شدہ ٹی GBٹی پسٹلیں برآمد

اوستہ محمد ( عابدعلی)اوستہ محمد سٹی ایس ایچ او عبدالرؤف جمالی کی کارروائیاں – ڈکیتی میں مطلوب ملزمان اور روپوش ملزم گرفتار، چوری شدہ ٹی GBٹی پسٹلیں برآمد
ایس پی اوستہ معاذ الرحمٰن کی ہدایات اور ڈی ایس پی سرکل اُوستہ محمد محمد داؤد کھوسہ کی نگرانی میں
ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی اُوستہ محمد انسپکٹر عبدالرؤف جمالی نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان امان اللہ عرف امانو ولد چاکر قوم جمالی، ارشاد ولد محمد علی قوم منگنہار اور غلام مرتضیٰ ولد محمد خان قوم چانڈیہ ساکنان اُوستہ محمد کو گرفتار کرلیا۔
ایک دوسری کارروائی میں پولیس نے ملزم حیدر شاہ ولد محبوب شاہ قوم سید ساکن جھل مگسی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چوری شدہ 15 عدد ٹی ٹی پسٹلیں برآمد کرلیں۔
تیسری کارروائی میں پولیس نے اقدام قتل کے دو مقدمات میں مطلوب روپوش ملزم بابلے عرف نظر محمد ولد دادا قوم حاجیجہ ساکن اُوستہ محمد کو بھی گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں