کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس (آج)جمعہ کو پہر تین بجے ہوگا اجلاس میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات سے نو منتخب رکن میر ضیاء اللہ لانگو اسمبلی رکنیت کا حلف لیں گے جبکہ اجلاس میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا ترمیمی مسودہ قانون 2026 بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

