کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے صدرسردارخیرمحمدترین جنرل سیکرٹری محمدگل شاہوانی سیکرٹری اطلاعات احسان اللہ نائب صدور اور دیگر کابینہ کا جیالہ وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میرلیاقت لہڑی اور ان کے ٹیم کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت بلوچستان کے جانب سے الیکٹرک بائکس کی فراہمی میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنانے کی اعلان پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کوخراج تحسین پیش کرتے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں جدید، سستی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت کی ہے اورالیکٹرک بائیکس اسکیم کا باضابطہ افتتاح کر دیا اس اقدام کا مقصد طلبہ و طالبات، ورکنگ وومن اور عام شہریوں کو بہتر اور کم خرچ سفری سہولیات فراہم کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کے عوام دوست پالیسی میں شامل ہیں تاکہ روزمرہ آمد و رفت کو آسان اور موثر بنایا جا سکے پیپلزپارٹی بلوچستان اور کوئٹہ ڈویژن وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور حکومت بلوچستان کی جانب سے عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ییں انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت طلبہ و طالبات، ورکنگ وومن اور عام عوام کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائکس فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں اپنی تعلیمی، پیشہ ورانہ اور روزمرہ سرگرمیوں کے لیے بہتر ٹرانسپورٹ میسر آ سکے حکومت اس اسکیم کے تحت الیکٹرک بائکس کی فراہمی میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ درخواست دہندگان کا انتخاب قرعہ اندازی کے شفاف طریقہ کار کے ذریعے کرنا اور صوبے کے کسی بھی ضلع سے شہری آن لائن درخواست دینے کی اعلان کو سراہتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں پیپلز پارٹی بلوچستان کے ورکراور جیالے وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کے قیادت پرفخرکرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے نہ صرف شہریوں کو سستی اور قابلِ اعتماد سفری سہولت فراہم کی جائے گی بلکہ ایندھن کی بچت اور ماحول کے تحفظ میں بھی مدد ملے گی حکومت بلوچستان عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ اور صوبے میں پائیدار ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی تقریب میں موجود پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی، صوبائی وزراء، اراکینِ صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت اس بات کا ثبوت ییں کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے مخلوط صوبائی حکومت صوبے اور عوام کی بہتری کیلئے دن رات محنت کررہی ہے۔

