نئے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ عباس خان کاکڑکی تعیناتی خوش آئند ہے، حاجی ظہورکاکڑ

کوئٹہ(این این آئی) سابقہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کاتبادلہ خوش آئندہ ہے اور نئے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ عباس خان کاکڑ کی تعنیناتی خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران بلوچستان ہزارگنجی کمرشل زون کے صدرحاجی ظہورکاکڑ جنرل سیکرٹری خان کاکڑ ودیگرعہدیداران نے مشترکہ بیان میں کیا ہیان کا مزید کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے سابق سیکڑری اپنے دفتر سے غیر حاضر رہتے تھے۔اس غیرحاضری سے مارکیٹ کے کاروباری حضرات کو شدید مشکلات اور بے چینی پائی جاتی تھی سبزی وفروٹ مارکیٹ کے مسائل کے انبار لگے ہوئے تھے سابق سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی وجہ سے منڈی کے مسائل جوں کے توں تھے نئے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ہزارگنجی کی تعیناتی کو ہم ہزارگنجی کے تاجران خوش آئنداقدام سمجھتے ہیں اور منڈی کے مسائل کے حل ھونے کی توقع رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نئے سیکرٹری ھزار گنجی فروٹ و سبزی منڈی کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں