کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36سے نو منتخب رکن میر ضیاء اللہ لانگو نے موجودہ اسمبلی میں دوسری بار رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو سپیکر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔اجلاس کے آغاز پر سپیکر بلوچستان اسمبلی نے ایوان کو اگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 سے میر ضیاء اللہ لاگو کامیاب ہوئے ہیں جن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے اب وہ اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیں گے بعد ازاں بی اے پی کے رکن میر ضیاء اللہ گو نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھایا۔اس موقع پر سپیکر نے انہیں اپنی اور پورے ایوان کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ میر ضیاء اللہ لانگو کو دوبارہ رکن اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں امید ہے کہ وہ اپنے کارہائے منصبی احسن انداز میں سر انجام دیں گے۔

