کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرسنل اسٹاف آفیسر سید امین کے والد کے انتقال پر سینیٹر دنیش کمار ان کے گھر گئے اور مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا سینیٹر دنیش کمار نے سید امین اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحوم کے انتقال پر ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی انہوں نے کہا کہ انسانیت، باہمی احترام اور رواداری ہماری مشترکہ اقدار ہیں اور ایسے مواقع پر ایک دوسرے کے دکھ میں شریک ہونا معاشرتی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی جبکہ سینیٹر دنیش کمار نے سوگوار خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

