نصیرآباد،اوستہ محمد پولیس نے 6ملزمان گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکلیں،موبائل فون اوردیگر سامان برآمد کرلیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد اور اوستہ محمد میں پولیس کا کریک ڈاون چھ ملزمان گرفتار چوری شدہ پندرہ ٹی ٹی پسٹل سینکڑوں گولیاں تین مسروقہ موٹر سائیکلیں دس موبائل فون ودیگر سامان برآمد کر لیا گیا گرفتار ملزمان میں سے پانچ ملزمان اشتہاری اور پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے پوچھ گچھ شروع کردی گئی پولیس کے مطابق اوستہ محمد پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کر جھل مگسی سے چوری شدہ پندرہ عدد ٹی ٹی پسٹیلیں سینکڑوں گولیاں برامد کرکے ملزم حیدر شاہ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران اوستہ محمد پولیس نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے جاری کریک ڈاون میں چار ملزمان ارشاد علی جمالی امان اللہ عرف امانو غلام مرتضی اور نظر محمد کو گرفتار کرکے ان سے دو مسروقہ موٹر سائیکل اور دس عدد موبائل فون برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ادھر نصیرآباد ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے ایک کاروائی کے دوران منجھو شوری پولیس کو چوری اور ڈکیتی میں مطلوب ملزم خدا حسین مگسی کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں