ڈیرہ بگٹی میں پولیس کی شہداء کے خاندانوں سے عید پر یکجہتی کی منفرد مثال

ڈیرہ بگٹی(رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایات پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈیرہ بگٹی نے شہداء پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے گھروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شہداء کے ورثاء میں نقد رقم، عیدی، بچوں کے لیے کپڑے، عید گفٹ اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
ایس پی ڈیرہ بگٹی نے شہداء کے بچوں کے ساتھ خصوصی وقت گزارا، ان سے بات چیت کی اور انہیں عیدی اور تحائف دے کر عید کی خوشیوں میں شریک کیا۔ اس موقع پر شہداء کے اہل خانہ نے پولیس حکام کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل سوئی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
ایس پی ڈیرہ بگٹی ضیاء الحق مندوخیل نے کہا کہ شہداء پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور پولیس فورس ہر مشکل گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
پولیس کے اس اقدام سے شہداء کے خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہیں یہ احساس دلایا گیا کہ ان کے پیاروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں