بابا غلام رسول عمرانی نے عوامی مسائل کے حل کیلئے مؤثر کردار ادا کیا، اسرار احمد عمرانی

اوستہ محمد ( عابدعلی) سیاسی و سماجی رہنما سرکردہ اسرار احمد عمرانی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر برائے لیبر اینڈ مین پاور بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے ہمیشہ علاقے کی عوام کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ ان کی قیادت میں عوام کو نہ صرف حوصلہ ملا بلکہ اعتماد بھی بحال ہوا ہے، کیونکہ وہ ہر مشکل اور کٹھن وقت میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے ہیں۔
سرکردہ اسرار احمد عمرانی نے کہا کہ بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی کی قیادت علاقے کے لیے ایک مضبوط اور توانا آواز کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ اتحاد، بھائی چارے اور عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام ان پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور انہیں ایک باصلاحیت اور مخلص رہنما سمجھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے باشعور عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کون سا رہنما حقیقی معنوں میں عوامی مسائل کو سمجھتا اور حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کون صرف وقتی مفادات کے لیے سیاست کر رہا ہے۔ بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور عوام کے اعتماد کو اپنی سب سے بڑی طاقت قرار دیا ہے۔سرکردہ اسرار احمد عمرانی نے کہا کہ بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی کی قیادت میں علاقے میں ترقی، امن اور خوشحالی کا سفر مزید تیزی سے آگے بڑھے گا اور عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں