اوستہ محمد ( عابدعلی) اوستہ محمد میی چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر مرتضیٰ خان جمالی، وائس چیئرمین میر اعجاز خان ہجوانی اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کے عوام دوست اقدامات کے باعث مارکیٹ کمیٹی کی رونق ایک بار پھر بحال ہو گئی ہے۔ آج مارکیٹ کمیٹی اوستہ محمد میں تاریخ کا سب سے بڑا شہید بے نظیر بھٹو رمضان المبارک سستا اتوار بازار منعقد ہوا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سستے داموں اشیائے ضروریہ کی خریداری کی۔
اس موقع پر سابق ایم پی اے میر حیدر علی خان جمالی، ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد رمضان پلال اور میئر میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد میر مظفر خان جمالی تحصیلدار علی گوہر خان مگسی نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر مرتضیٰ خان جمالی اور وائس چیئرمین میر اعجاز خان ہجوانی تاجران کے صدر عبدالجبار تنیو فنانس سیکرٹری مغیم خان جمالی کے ہمراہ سستا بازار میں قائم مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم تاجر برادری کے تہہ دل سے مشکور ہیں جو اس بابرکت مہینے میں غریب عوام اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سستا اتوار بازار میں تعاون کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے مہنگائی کے دور میں عام لوگوں کو بڑی سہولت ملتی ہے۔
شہید بے نظیر بھٹو رمضان المبارک سستا اتوار بازار میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس اقدام کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا۔

