صحبت پور فائرنگ کا زخمی نوجوان لاڑکانہ میں دم توڑ گیا، مقدمہ درج

صحبت پور(رپورٹ اعجاز پیچوہا) صحبت پور کے علاقے پولیس تھانہ ملک محمد علی کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا لاڑکانہ کے نجی ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا
بھنڈ شریف کے علاقے حیدر پل کے مقام پر نامعلوم مُسلح افراد نے فائرنگ کر کے فقیر علی کو زخمی کر دیا جبکہ بیٹا علی بخش شدید زخمی کر دیا تھا علی بخش جھکرانی کو لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لاڑکانہ کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے ملزمان جائے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے آخری اطلاعات کے مطابق فائرنگ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا

اپنا تبصرہ بھیجیں