کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے بلوچستان میں میں پارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت عوامی خدمت اور ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے اور بلوچستان کوایک مضبوط،ترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام علاقوں کویکساں بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز فراہم کئے گئے ہیں جس سے صوبہ ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پارلیمانی سیکرٹری سردار زادہ صمد خان گورگیج کے جانب سے دیئے گئے افطار و ڈنر کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی افطارو ڈنر میں پی پی پی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ، وزیراعلی بلوچستان کے فوکل پرسن سید اقبال شاہ، پارٹی رہنماؤں ربانی خان خلجی، حیات خان اچکزئی، شہزادہ خان کاکڑ، عبدالغفور جعفر، جبار خان خلجی، غلام جان حسن زئی، ندیم احمد خان، سردارزادہ بلوچ خان گورگیج، میر امتیاز جتک، انجینئر عبدالہادی عسکری، ملک عیسیٰ خان ملازئی، علاؤدین کاکڑ، مولانا جمال خان کاکڑ، میر عابد گورگیج، رومیل خان غلزئی، ملک عبدالعزیز زرکون، میر شاہنواز رئیسانی،محب کاکڑ، حاجی ظہور بادینی، طیب بلوچ، زیشان درانی، سراج گورگیج، ثناء اللہ دانش، صدیق گورگیج اوردیگر نے سرکت ک۔ سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور ہمیشہ غریبوں، کسانوں، مزدوروں اور محروم طبقات کی آواز بنی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،صدر مملکت آصف علی زرداری،بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپورکی قیادت میں پارٹی عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے اور صوبے کی ترقی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے اور صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام حلقوں کو یکساں بنیادوں پرترقیاتی فنڈز فراہم کئے گئے ہیں جن سے ترقیاتی منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو بنیادی سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی مخلوط حکومت صوبے کو انشاء اللہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرکے دم لے گی۔

