عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، سردار اکبر جان سنجرانی

چاغی (این این آئی) قائمقام ایس پی چاغی سردار اکبر جان سنجرانی نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر دالبندین سمیت ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شہر اور دیگر علاقوں میں گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ، ڈارک شیشوں کے خلاف کارروائی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف اقدامات جاری ہیں، جبکہ دالبندین، چاغی، یک مچ، نوکنڈی اور تفتان کی شاہراہوں پر رات کے وقت پولیس گشت بڑھا دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دالبندین بازار، لندن روڈ اور شاپنگ بازار میں ٹریفک کی روانی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور موٹر سائیکل گشت بھی جاری رہے قائمقام ایس پی نے شہریوں سے اپیل کی کہ چاند رات اور عید کے دنوں میں ہوائی فائرنگ، پٹاخہ بازی اور گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں کی ریسنگ سے گریز کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں