کوئٹہ(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ پیر کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ آمد پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں امن و امان سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبے میں امن و امان پر اعلیٰ سطحی اجلاس بھی ہوا جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

