کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان حکومت نے صوبائی سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کر دی ہے اس حوالے سے تمام سرکاری محکموں کو جاری ہدایات کے مطابق عید کی تعطیلات سے پہلے ملازمین کے اکاؤنٹس میں تنخواہیں منتقل کر دی گئی ہیں تاکہ سرکاری ملازمین عید کی خوشیوں میں بلا کسی مالی پریشانی کے بھرپور طریقے سے شریک ہو سکیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حکومت اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتی ہے اور عیدالفطر کے موقع پر پیشگی تنخواہوں کی ادائیگی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت اور محنتی ملازمین صوبائی نظام کی بہتری اور عوامی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبائی سرکاری ملازمین کو عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدام ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے عید کی خوشیوں کو مزید بڑھانے کا سبب بنے گا۔

