کوئٹہ(این این آئی) پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین بلوچستان کے صدر اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل قاسم خان یونین کے مرکزی رہنماء عابد بٹ اور دیگر عہدیداروں نے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات، چیف سیکرٹری بلوچستان سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ کے چیف انجینئرز صاحبان سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات میں نئی بھرتیوں کیلئے جاری ہونیوالے اشتہار میں مشتہرکی جانیوالی تمام اسامیاں دوران سروس فوت ہونیوالے محکمہ کے ملازمین اور درجہ چہارم مزدوروں کی ہیں، لواحقین کے بچوں کی تعیناتی محکمہ اور حکومت کی اولین ترجیح اور پالیسی ہونی چاہے اس حوالے بلوچستان کے غریب ملازمین و مزدوروں کی آئینی پٹیشن سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت ہے جس پر جلد فیصلہ متوقع ہے، اورمحکمہ کی جانب سے مشتہر کی گئی خالی پوسٹیں وہی ہیں جن پر دوروان سروس فوت ہونیوالے ملازمین کے بچوں کو مستقبل میں تعینات کیا جانا ہے کیونکہ یونین کے شنید میں آیا ہے کہ محکمہ فنانس اور ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے نئی پوسٹوں کی منظوری نہیں دی گئی بلکہ یہ خالصتان محکمہ سی اینڈڈبلیو کی خالی اسامیاں ہیں جس پر سیاسی یا سفارشی بنیادوں پر بھرتیاں کرکے دوران سروس فوت ہونیوالے ملازمین کے حقیقی ورثاء اور یتیموں کی حق تلفی ہونے کا اندیشہ ہے لہذا یونین ہذا وزیر اعلی بلوچستان اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں بھرتیوں کے اشتہار کو فوری منسوخ کیا جائے بصورت دیگر بلوچستان لیبر فیڈریشن کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ملازمین کی حق تلفی کیخلاف احتجاج کیساتھ قانونی و عدالتی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

