وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار کو گیس بل پر تین لاکھ 74 ہزار کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا

کوئٹہ(این این آئی)درخواست گزار اسحاق حسین نے بتایا کہ انہیں SSGCL کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر چار لاکھ سے زائد کا بل موصول ہوا۔جس کی بروقت درستگی کے لیے وہ متعدد بار گیس آفس کے چکر کاٹ چکے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، درخواست گزار نے انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی اور تاخیر کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے گیا بل کی درستگی فوری طور پر کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی فوری کر دی۔جس سے درخواست گزار کو تین لاکھ 74 ہزار روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں