ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں نوجوان نے ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کرکے خود کشی کر لی پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود شرقی بوہڑ محلہ میں نوجوان عبدالصمد ابڑو نے ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کرکے خودکشی کر لی واقعے کی اطلاع پر پولیس نے لاش اپنے قپضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی پولیس کے مطابق نوجوان کا اقدام خودکشی گھریلو ناچاقی کی بناء پر ہوا ہے تاہم پولیس مذید تحقیقات کر رہی ہے۔

