ڈی سی کوئٹہ راشن تقسیم کے معاملے میں انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں،انجمن اتحاد اخبار فروشاں

کوئٹہ(این این آئی)انجمن اتحاد اخبار فروشاں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈی سی کوئٹہ کی جانب سے راشن تقسیم کے معاملے میں انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انجمن اتحاد اخبارفروشاں کاوفدوزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے منظور شدہ راشن کے حصول کیلئے تین دن سے مسلسل ڈی سی آفس جارہے ہیں لیکن وہ یونین کے عہدیداروں سے ملاقات کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہیں۔ بیان مین کہا گیا ہے کہ ڈی سی کا اس طرح کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کے اقدامات سے وزیراعلیٰ بلوھچستان کے عوام سے جاری پرخلوص کوششوں کونقصان پہنچ سکتا ہے۔اخبارفروش عہدیداروں نے ڈی سی کوئٹہ سے کہا کہ عید میں چند دن رہ گئے ہیں اخبار فروشوں کے لئے راشن فوری طور پر دیا جائے تاکہ اخبار فروش بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں