لورالائی میں زرعی تحقیق کو فروغ، جرم پلازم یونٹ اور ٹیوب ویلز کی منظوری

لورالائی(میاں محمد عامر بشیر آرائیں) ڈی جی زرعی ریسرچ ڈاکٹر محمد قاسم کاکڑ کا لورالائی کے ریسرچ فارم کا دورہ، ڈی سی سے ملاقات — جرم پلازم یونٹ کے قیام سے تصدیق شدہ پودوں کی افزائش کو فروغ، بی ایس ڈی آئی اسکیم کے تحت ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کی دو ٹیوب ویلوں کی فراہمی کی یقین دہانی ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ بلوچستان ڈاکٹر محمد قاسم کاکڑ نے ضلع لورالائی میں ایگریکلچر ریسرچ ڈائریکٹوریٹ، ریسرچ کٹوی فارم اور ایڈاپٹیو ریسرچ فارم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اولیو کمرشل پروجیکٹ کے انچارج وارث بلوچ، زیتون آفیسر معراج خان دومڑ، ماہرین ڈاکٹر نعمان اور عربی اعوان جبکہ فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے کی موجودگی کے ساتھ ایڈاپٹیو ریسرچ کے انچارج محمد نواز کی تفیصلی بریفنگ۔دورے کے دوران جاری زرعی تحقیق، زیتون کی افزائش اور مختلف فیلڈ ٹرائلز کا جائزہ لیا گیا جبکہ مقامی زمینداروں کے ساتھ نشست میں زرعی مسائل اور جدید تحقیق کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر لورالائی سے ملاقات کے دوران انہیں محکمہ زراعت ریسرچ کی جاری سرگرمیوں اور کٹوی ریسرچ فارم میں جرم پلازم یونٹ (GPU) کے قیام کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی، جس کے تحت زیتون کی اقسام کی ڈی این اے کے ذریعے تصدیق ممکن ہوگی اور مستقبل میں کاشتکاروں کو تصدیق شدہ پودے فراہم کیے جا سکیں گے۔
اجلاس میں علاقے میں خشک سالی اور پانی کی کمی کے پیش نظر ریسرچ کٹوی فارم اور ایڈاپٹیو فارم کے لیے دو ٹیوب ویلوں کی درخواست کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے بی ایس ڈی آئی اسکیم کے تحت تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے دو ٹیوب ویل فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے محکمہ زراعت کی تحقیقاتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے علاقے کی زرعی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔ آخر میں ڈاکٹر محمد قاسم کاکڑ نے ڈپٹی کمشنر کا زراعت کے منصوبوں میں دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں