لورالائی(میاں محمد عامر بشیر آرائیں) حبیب اللہ لونی صوبائی صدرلائیوسٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن بلوچستان اور کابینہ کے دیگر ارکان اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومتِ بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پنشن فوری طور پر بحال کی جائے۔ سال 2025 سے بھرتی ہونے والے ملازمین کی پنشن ختم کرنا سراسر ملازم دشمن فیصلہ ہے۔ یہ اقدام سرکاری ملازمین کے مستقبل کو غیر یقینی بنانے کے مترادف ہے۔ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کو سودی نظام کے تحت رقم دینا دراصل معاشرے میں سودی نظام کو فروغ دینا ہے، جس کی لائیوسٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن بلوچستان بھرپور اور سخت الفاظ میں مخالفت کرتی ہے۔لائیوسٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن بلوچستان حکومتِ بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور بلوچستان کے تمام سرکاری ملازمین کے لیے پہلے سے رائج پنشن نظام (2025 سے پہلے والا نظام) بحال کیا جائے۔مزید برآں لائیوسٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن بلوچستان تمام ملازمین تنظیموں کے سربراہان اور بلوچستان کے سرکاری ملازمین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر بھرپور آواز اٹھائیں اور اس ملازم دشمن پالیسی کی بھرپور مخالفت کریں، تاکہ حکومت اپنا نوٹیفکیشن واپس لے کر ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

