خالق آباد(پ ر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان اور رکن اسمبلی میرضیاءاللہ لانگو کو وزارت داخلہ کا حلف لینے پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ میرضیاءاللہ لانگو ایک زیرک سیاستدان ہیں جنہوں نے اپنے عوام اور بلوچستان کی فلاح و بہبود کے لیے بے شمار خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی سیاسی جدوجہد اور کارکردگی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ان کی قیادت وقت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیئر رہنماؤں میرعبدالماک لانگو، انجئیر ریاض لانگو، عنایت اللہ بابر، کامریڈ علی اکبر لانگو، چیئرمین ذوالفقارعلی نیچاری، محمدعلی لانگو،مقبول نیچاری،آصف حنیف لانگو،بشارت اللہ لانگو،علی خان لہڑی،سیف اللہ لہڑی، حاجی عزیز لانگو، نیاز غنی بلوچ، قاری عبدالباسط لانگو، سعید احمد لانگو ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی میرضیاءاللہ لانگو کا وزارت داخلہ کا حلف اٹھانا خالق آباد و قلات کے عوام کی جیت ہے۔ اس سے قبل بھی وہ وزیر جنگلات، وزیر خوراک اور وزیر داخلہ کے طور پر اپنی خدمات فراہم کر چکے ہیں، جنہوں نے بلوچستان اور خصوصاً خالق آباد و قلات کے عوام کی فلاح کے لیے دن رات ایک کر دیے۔ ان ادوار میں انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرکے کئی خاندانوں کی زندگیوں میں خوشیاں بھریں۔قائد بلوچستان میرضیاءاللہ لانگو کو وزارت داخلہ کا حلف لینے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے اور ان کی قیادت کو سراہا گیا ہے۔ اہلیانِ خالق آباد و قلات میرضیاءاللہ لانگو کی مسلسل محنت اور کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی کامیابی کو علاقے کی ترقی کا ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہیں۔ہم تمام عوامی رہنماؤں کی جانب سے میرضیاءاللہ لانگو کو وزارت داے کا حلف اٹھانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی قیادت کی مزید کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

