بابر خان یوسفزئی کی بطور معاون محکمہ داخلہ بلوچستان تقرری کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(این این آئی)حکومت بلوچستان نے بابر خان یوسفزئی کی محکمہ داخلہ میں بطور معاون تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے یہ تقرری وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی منظوری سے عمل میں لائی گئی جس کے تحت چیف سیکرٹری بلوچستان نے باضابطہ احکامات جاری کر دئیے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق بابر خان یوسفزئی ریاستی بیانیے کے فروغ، مؤثر ابلاغ اور متعلقہ امور میں ہم آہنگی کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سرانجام دیں گے جس سے حکومتی مؤقف کو منظم، مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ انداز میں آگے بڑھانے میں مدد ملے گی اپنے ردعمل میں بابر خان یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ وہ دی گئی ذمہ داری کو قومی مفاد کے تقاضوں کے مطابق احسن انداز میں نبھانے کے لیے پْرعزم ہیں بابر خان یوسفزئی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پیارے وطن پاکستان اور پاکستان کی مسلح افواج کا ہر فورم پر بھرپور دفاع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں