ٹیکس قوانین کی تعمیل کیلئے بی آر اے کی کارروائیاں، مختلف کیفیز کو نوٹسز جاری

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان ریونیواتھارٹی کی ٹیم نے ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کوئٹہ کے مختلف کیفیز کا دورہ کیا اور انہیں قانونی تقاضوں کی تکمیل کیلئے نوٹسز جاری کیے۔ اتھارٹی کے مطابق ٹیم نے Tea 4 You، Cafe Zamzama اور English Coffee کا معائنہ کیا جہاں ٹیکس قوانین کی عدم تعمیل پر متعلقہ انتظامیہ کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ بی آر اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز میں ان کاروباری مراکز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اتھارٹی کے ساتھ اپنی رجسٹریشن مکمل کریں، ٹیکس ریٹرنز بروقت جمع کرائیں، پوائنٹ آف سیل (POS) سسٹم کو بی آر اے کے ساتھ منسلک کریں اور مکمل ٹیکس تعمیل کو یقینی بنائیں۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ مقررہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں قانون کے مطابق مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ بی آر اے نے تمام کاروباری مراکز پر زور دیا ہے کہ وہ ٹیکس قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی اور جرمانوں سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں