خضدار و گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعرات کو خضدار اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جنکی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی زمین میں 11کلومیٹر جبکہ اسکا مرکز خضدار سے 45کلومیٹر شمال میں تھا۔ زلز لے کے بعد انتظامیہ کو متحرک کردیا گیا جبکہ ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں