کوئٹہ سمیت بلوچستان کے چند شہروں میں سیکورٹی خدشات،موبائل نیٹ ورک سروس عارضی طور پر معطل

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے چند شہروں میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل نیٹ ورک سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔ معاون وزارت داخلہ بلوچستان باربر یوسف زئی کے مطابقسیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چند شہروں میں موبائل نیٹ ورک سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے یہ اقدام ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زحمت کے لئے معذرت خواہ ہیں، صوبائی حکومت کے لئے پہلی ترجیح عوام کے جان و مال کی حفاظت ہے۔دوسری طرف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں موبائل نیٹ ورک سروس بند ہونے سے شہریوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں