لیلتہ القدر کو آزاد ہو کر دنیا کے نقشے پر پاکستان کا ابھرنا اللہ تعالیٰ کا بڑا انعام ہے،ممتاز کھیتران

بولان(این این آئی)محکمہ تعلیم ضلع کچھی کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد گورنمنٹ ماڈل سکول ڈھاڈر میں منعقد کیا گیا جس کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز کھیتران تھے اس موقع پر میجر وجاہت علی،اسسٹنٹ کمشنر بھاگ معید احمد جاموٹ،ضلعی ناظم تعلیم بیگ محمد رئیسانی،عبدالنبی ساسولی،ڈی ایف او کچھی غلام سرور پرکانی، ڈی ایس او ایاز احمد داجلی سمیت دیگر محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تقریب سے مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے 23 مارچ کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ملی نغمے بھی پیش کیے طلباء و طالبات نے 23 مارچ کے عظیم دن پر مسلم لیگ اور شیر بنگال مولوی عبد الحق کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز کھیتران اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع کچھی بیگ محمد رئیسانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ ہمارے لیے تجدید عہد کا دن ہے آ ج سے 86 سال قبل مسلمانان ہند نے لاہور کے منٹو پارک میں ایک قرار داد پیش کی جس میں مسلم اکثریتی علاقوں پر مشتمل ایک الگ وطن کا مطالبہ تھا یہ قرارداد اس وقت کے متحرک سیاسی زعماء و شیر بنگال مولوی فضل الحق نے پیش کی جس کو مسلم لیگ نے بھاری اکثریت سے منظور کیا اس قرارداد کے صرف سات سال بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد ملک کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آیا انہوں نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان شاعر مشرق علامہ اقبال کی خوابوں کی تعبیر ہے جس کا خواب انہوں نے آزادی سے قبل دیکھا تھا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی بابرکت رات لیلتہ القدر کو آزاد ہو کر دنیا کے نقشے پر ابھر کر آنا اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑی انعام ہے اور اس آزادی کی قدر ہم سب پر لازم و ملزوم ہے انہوں نے کہا کہ ہماری اسلاف اور بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے ثمرات ہمیں آزادی کی صورت میں ملی ہے اس آزادی کیلئے ہمارے اکابرین نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور تاریخ گواہ ہے کہ ہندوستان سے لاشوں کے انبار ریل گاڑی کے ذریعے لاہور اسٹیشن سے ہم نے وصول کیے ان شہداء کی عظیم قربانیوں کے باعث ہم آج آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آؤ ہم سب آج کے دن عہد کریں کہ ہم سب پڑھ لکھ کر اپنے پیارے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ کل کا پاکستان آپ کے حوالے ہے آپ سب طلباء مستقبل کے معمار ہو آپ سب پر لازم ہے کہ شبانہ روز محنت کرکے اس ملک کو دنیا میں الگ شناخت اور پہچان دلانی ہے پاکستان کی ترقی سلامتی اور استحکام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنی ہے جوکہ ہم سے تقاضا کرتی ہے پروگرام کے آخر میں ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی آخر میں مہمانان گرامی نے تقریب میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے۔قبل ازیں 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر کچھی آفس کے سبزہ زار پر پرچم کشائی بھی کی گئی ڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز علی کھیتران اور ایس پی کچھی غلام مرتضیٰ بھٹو نے پرچم کشائی اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں