کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کا ٹرین کے ذریعے دوسرے صوبوں سے رابطہ منقطع رہا۔ ریلوے حکام کے مطابق پیر کو ناگزیر وجوہات کی بناء پر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس معطل رہی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی جیکب آباد سے منسوخ کر دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ ریلوے حکام کے مطابق 23 مارچ کو کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس معطل رہے گی۔ حکام نے بتایا کہ مسافروں کو پورا کرایہ واپس کر دیا جائے گا کوئٹہ سے ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر پیر کو ایک دن کیلئے معطل کی گئی ہے۔

