کوئٹہ /کراچی)این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور رفقاء پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان کے گھر گئے جہاں انہوں نے سینیٹر شیری رحمان سے ان کی بیٹی کے انتقال پر دلی تعزیت اور مرحومہ ماروی خورشید ملک کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر سینیٹر آغا شاہ زیب درانی، صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

