قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں فائرنگ،تین افراد جاں بحق،پانچ زخمی

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں فائرنگ تین افراد جاں بحق پانچ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے سیگی میں دو قبائل کے مابین جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ ٹیوب ویلوں پر قبضے کے تنازعہ پر پیش آیا واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور فریقین میں جنگ بندی کرادی گئی۔مزید کاروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں