لورالائی(این این آئی)ضلع لورالائی بھر کے مسائل کے حل اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نئے تعینات ڈپٹی کمشنر حسیب شجاع سے خصوصی ملاقات کی۔اس اہم ملاقات کی قیادت حلقے کے عوامی رہنما ایم پی اے حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کی۔ وفد میں ضلع کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات جن میں اصغر خان اوتمانخیل (چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل) طاہر خان ناصر (چیئرمین میونسپل کمیٹی، سردار عبدالناصر جوگیزئی، عبید اللہ اوتمانخیل اورٹھیکیدار بختیار کبزئی شامل تھے۔ملاقات کے دوران نہایت خوشگوار ماحول میں ضلع کو درپیش دیرینہ مسائل اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایم پی اے حاجی محمد خان طور اوتمانخیل اور ضلعی چیئرمینوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن ہی سے ضلع لورالائی کو ایک مثالی ضلع بنایا جا سکتا ہے ڈپٹی کمشنر حسیب شجاع نے وفد کی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور یقین دلایا کہ عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح رہے گی صوبائی حکومت کی ترجیحات کو مدنظر رکھا جائے گا اور مل جل کر ایک ٹیم کی صورت میں کام کیا جائے گا۔

