اوستا محمد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل، ایمبولینس نا ہونے کے باعث لاش رکشے میں اسپتال منتقل

اوستا محمد( عابدعلی) اوستا محمد سٹی تھانے کی حدود میں سکندر ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کر دیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کے مطابق مقتول نوجوان کی شناخت گڑھی خیرو (سندھ) کے رہائشی سائت بلیدی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، واقعے کے بعد انتظامیہ کی نااہلی کا ایک اور پہلو سامنے آیا ہے، اطلاع ملنے کے باوجود ایمبولینس بروقت نہ پہنچ سکی، جس کے باعث ورثاء کو مجبوری کے عالم میں نوجوان کی لاش لوڈر رکشے میں ڈال کر ہسپتال منتقل کرنی پڑی، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، پولیس نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے:

اپنا تبصرہ بھیجیں