پنجگور(این این آئی) پنجگور سرحدی تحصیل پروم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق پنجگور کے سرحدی تحصیل پروم عبداللہ بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے غلام اللّٰہ نامی شخص جان بحق ہوگیا جبکہ شاہد نامی شخص شدید زخمی ہوگیا واقعہ کے بعد زخمی اور جان بحق شخص کی میت کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مذید کارروائی شروع کردیا ہے۔

