پنجگور،منافع خوری نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا

پنجگور(این این آئی) پنجگور میں منافع خوری نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے تفصیلات کے مطابق ایران اسرائیل امریکہ جنگ نے جہاں پورے خطے کو متاثر کیا ہے ایران سرحد سے متصل علاقے شدید معاشی تباہ حالی سے گزررہے ہیں پنجگور جو ایران سرحد کے ساتھ واقع ہے پٹرولیم مصنوعات سے لیکر خوردنی اشیا تک ایران سے آتی ہیں عید کے بعد مارکیٹ سے ایرانی ایل پی جی گیس غائب ہوگیا ہے شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گیس کی شارٹیج کے پھیچے زخیرہ اندوز عناصر کا ہاتھ ہوسکتا ہے جنکا مقصد قیمتوں کو مذید بڑھانا ہے اسی طرح پنجگور میں پٹرول اور ڈیزل کی ترسیل جاری ہونے کے باوجود قیمیتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے جس سے شہریوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئے ہیں پنجگور میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور گیس کی مصنوعی قلت نے شہریوں کی تشویش بڑھا دی ہیں اور ضلعی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں