پنجگور(این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ حاجی اسلام بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ محمد ایوب بلوچ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما حاجی عطاء اللہ بلوچ میر نظام بلوچ چیئرمین میونسپل کمیٹی میر عبد الرحمن بلوچ دیگر معتبرین علاقائی نمائندوں سول سوسائٹی سماجی تنظیموں کے ہمراہ پنجگور تسپ میں نئے نادرا افس کا افتتاح کردیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نادرا محمد عارف بلوچ ڈاکٹر منظور احمد سرجن ڈاکٹر فدااحمد بلوچ سمیت پارٹی کارکنوں سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھے نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے فتہ کاٹ کر نادرا آفس تسپ کا افتتاح کردیا اس دوران شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھے افتتاحی تقریب کے دوران نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے کہا کہ نادرا آفس تسپ کی قیام کا مقصد تسپ اور درور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کو انکے گھر کے نزدیک سہولت میسرہوں نادرا آفس تسپ سے نہ صرف تسپ کے عوام بلکہ خدابادان گرمکان وشبود سمیت کوچہ جات پنچھی کلگ نکر گر گروگ کے عوام کو بھی نادرا آفس تسپ سے بغیر کسی تکلیف اور مشکلات کے سہولت میسر آئے گی یہ باعث خوشی اور مسرت کا مقام ہے عوام کی دیرینہ مطالبات مسلسل کوششوں کے بعد قیام عمل میں آیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام کیلئے انتہائی خوشی اورمسرت کا مقام ہے کہ انتھک محنت اور جدوجہد سے پنجگور سرحدی علاقہ چیدگی روڈ کی منظوری ہوکر باقاعدہ کام کا آغاز شروع ہوگیا ہے اسکے علاؤہ موبائیل ڈیٹا کی بندش سے مشکلات کا شکار عوام کی پریشانی کو دور کرنے کیلئے پنجگور پی ٹی سی ایل نظام کو فائبر سسٹم سے منسلک کردیا جو انشاء اللہ ہر گھر کو نیٹ کی بہتریں سہولت میسر آئے گی جس سے طلبا کاروباری حضرات دیگر شعبہ مستفید ہونگے یہ کوئی آسان کام نہیں بلکہ ہم نے مسلسل دو سال سے پنجگور کے سڑکوں کی بحالی نادرا برانچزکا اضافہ اور نیٹ سروس کی بحالی کیلئے آواز اٹھا کر کوئی دفتر نہیں چھوڑا ہے نادرا آفس تسپ کے علاؤہ پروم میں نادرا آفس کی منظوری حاصل کی پروم میں بجلی اور سڑک کی جلد عوام کو خوشخبری ملے گی انہوں نے کہا کہ ہمارا کام عوام کو سہولت فراہم کرکے عوام کی اجتماعی کاموں کو فوقیت حاصل ہوں ہمیں عوام کی مسائل کا بھر پور ادراک ہے آخری دم تک عوام کی خدمت کرتے رہے گے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی اسمبلی میں پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رحمت صالح بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی تسپ نکر گر گورکادان کوہ سبز کے عوام کو نادرا آفس کی قیام پر مبارک دی انہوں کہا کہ نادرا آفس تسپ عوام کی دیرینہ مطالبات رہا ہے بلوچستان اس وقت سنگین صورتحال سے دوچار حقیقی سیاسی جماعتوں اور قومی لیڈروں کو دیوار سے لگانے کی عمل نے نہ صرف بلوچستان کو شدید بے چینی سے دوچار کردیا بلکہ فیڈریشن کی یکجہتی اور اتحاد کو بھی شدید نقصان سے دوچار کردیا ہے بندوک اور طاقت کسی بھی مسلے کو حل نہیں کیا بلکہ مذکرات اور گفت شنید ہی نے ہر مسلے کو حل کی جانب گامزن کیا ہے امن وامان کا مسلہ صرف پنجگور میں نہیں بلکہ پورا بلوچستان مشرف کی لگائی گئی آگ میں جل رہا ہے اس وقت بلوچستان کی کسی بھی ضلع میں حکومتی رٹ قائم نہیں بلوچستان کے مسلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کے بجائے اقتدار میں بیٹھے لوگ اپنی لسٹ مار کو دوام بخشنے کی کوشش کررہے ہیں وقت حالات کا تقاضا ہے بلوچستان کے مسلے کو سنجیدگی سے لے بدامنی کشت خون کا خاتمہ کیا جائے بلوچستان میں اسوقت نہ عوام اور نہ ہی سیاسی جماعتوں کی رائے کا احترام ہے نیشنل پارٹی آزاد عدلیہ ازاد خود مختار پارلیمنٹ آزاد میڈیا چاھتی ہے موجودہ حکوت اس گھٹن غیر یقینی کیفیت سے نکل کر بلوچستان کے حقیقی قوتوں کو اعتماد لیکر آگے چلیں۔

