کوئٹہ(این این آئی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے بدھ کو عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماو رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم بازئی کے رہائش گاہ پر جاکر انکے والد کی وفات پر تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

