درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور یہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور سرسبز ماحول کی ضمانت بھی ہے۔امجد جاوید

سبی(رپورٹر)ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امجد جاوید لاشاری کی قیادت میں ڈائریکٹریٹ سوشل ویلفیئر سبی میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا،جس میں فارسٹ آفیسر اللہ وسایا ڈومکی،گرین سبی کے بانی ملک خدابخش دہپال اور سوشل ویلفیئر سبی کے تمام اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مجموعی طور پر 120 پودے لگائے گئے جبکہ درختوں کی شاخ تراشی بھی کی گئی تاکہ موجودہ درختوں کی بہتر نشوونما ممکن بنائی جا سکے۔شجرکاری مہم میں پاکستان پیپلز پارٹی سبی کی ڈویژنل وومین صدر آپا زبیدہ اور دیگر سماجی شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے ماحول کی بہتری کے لیے اس اقدام کو سراہا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امجد جاوید لاشاری نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور یہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور سرسبز ماحول کی ضمانت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہر فرد کو اس قومی مہم میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سبی کی جانب سے شجرکاری مہم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ شہر کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے آخر میں شہر بھر میں درختوں کے شاخ تراشی کے لیے امجد جاوید لاشاری نے اپنی جانب سے گرین سبی کے بانی ملک خدابخش دہپال فارسٹ آفیسر للہ وسایا ڈومکی کو پانچ عدد کٹر بھی دئیے

اپنا تبصرہ بھیجیں