مستونگ(این این آئی)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کے زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس میں تاریخی کھلی کچہری کا انعقاد، کھلی کچہری میں عوامی و سیاسی و قبائیلی رہنماوں اور عوام کی شرکت اور مسائل کا انبار لگا دیا، سیاسی رہنماؤں اور عوام کی جانب سے امن و امان، نادار،بجلی، گیس،بلز شہر میں ٹریفک کے مسائل، منشیات کی لعنت، انٹرنیٹ کی بندش، صحت تعلیم سمیت دیگر اہم بنیادی عوامی مسائل کے حوالے تحریری و زبانی مسائل کی نشاندہی کی گئی، جنہیں بغور سنا گیا عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات بھی جاری کئے گئیتفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان، کے خصوصی احکامات پر ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم بلوچ کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمد جان جمالدینی کے زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس شاہی باغ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ افضل سرپرہ، سمیت تمام محکموں کے آفیسران نے شرکت کیا، جبکہ ڈسٹرکٹ چئرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹر فیصل منان آبیزئی، سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کونسلران سمیت عوام نے عوامی مسائل پر تفصلی طور پر انہیں آگاہی دی اور تحریری طور فردا فردا درخواستیں بھی پیش کئے کھلی کچہری میں لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو صحت تعلیم بجلی پانی گیس اسپورٹس،صفائی ستھرائی، نادرا انٹرنیٹ کی بندش مستونگ میں امن امان کی بگڑی ہوئی صورتحال چوری ڈکیتی، منشیات کی لعنت سمیت دیگر سیکٹرز پر اپنے اپنے مسائل و مشکلات سے متعلق تحریری طور پر درخواستیں پیش کیں اور علاقائی بنیادی مسائل کے انبھار لگا دیئے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہر سائل کی معتلقہ محکمہ سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سائلین کی درخواستوں فوری عمل درآمد کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کے سربراہ کو فوری لوگوں کے مسائل حل کرنے کی تاکید کی گئی کھلی کچہری کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے بنیادی مسائل سے آگاہی حاصل کرنا اور انھیں آپس میں مل بیٹھ کر خوش اسلوبی سے حل کرنا ہے اور باہمی روابط ایک دوسرے کے مسائل و مشکلات کے حل کے لیئے آسانیاں پیدا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ امن و امان صحت تعلیم آبنوشی سمیت دیگر مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیئے ضلعی انتظامیہ انتہائی متحرک ہیں اس میں کافی حد تک ہمیں کامیابی حاصل ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی قیام امن کے بغیر ممکن نہیں اگر علاقے میں کسی شہری کی جان و مال عزت النفس محفوظ نہیں تو پھر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا کھلی کچہری میں سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے شہر میں تجاوزات ٹریفک کی مسائل قومی شاہرواں پر حادثات کے روک تھام کے لیئے بڑے گاڑیوں کوچز اور مالبردار گاڑیوں کی حد رفتار کم کرنے اسکولوں میں اساتذہ کے مسائل ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ادویات کی کمی سمیت دیگر علاقائی مسائل سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہی فراہم کی اسسٹنٹ کمشنر نے تمام مسائل کی حل کی یقین دہانی کرائی۔

