اوستہ محمد میں کھلی کچہری، شہریوں نے بنیادی مسائل پر شکایات کے انبار لگا دیے

اوستہ محمد (عابدعلی) اوستہ محمد حکومت بلوچستان کی خصوصی ہدایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد کی نگرانی میں کھلی کچہری جعفر آباد پل گوٹھ اعجاز خان لہڑی اوستہ محمد میں منعقد کی گئی، جس میں علاقے کے لوگوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔
کھلی کچہری میں شہریوں نے امن و امان کی صورتحال، گندم کی کم قیمت، صفائی کی ناقص صورتحال، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں صحت پانی کی قلت اور دیگر بنیادی مسائل کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیے۔ اس موقع پر ضلعی افسران بھی موجود تھے جنہوں نے عوامی مسائل سنے اور بعض شکایات کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔اسی کھلی کچہری میں محکمہ وابڈا بی اینڈ ار اور پبلک ہیلتھ کے افسران کی جانب سے شرکت نہیں کی گئی
ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد محمد رمضان پلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل کو براہ راست سننا اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ تمام مسائل کو میرٹ اور دلیل کی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ان شاء اللہ تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر غلام محمد رند ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر امیر علی جمالی ایم ایس سیول ہسپتال ڈاکٹر عبدالجبار سومرو سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد نواز ڈومکی ڈپٹی ڈائریکٹراسپورٹس نصیر اباد ڈویژن فیروز احمد ابڑو اور علاقے کے زمیندار حاجی علی شیر خان مگسی نثار احمد رند تحصیلدار علی گوہر مگسی جبل خان جمالی ایگریکلچر افیسر فرحان علی سومرو ۔و دیگر موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں