کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے محکمہ تعلیم کے کلسٹربجٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں کاانکشاف سامنے آنے پر وزیراعلی انسپکشن ٹیم نے تحقیقات کا آغازکردیا، تحقیقات کیلئے 2 کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق صوبے میں اسکولوں کی بہتری کیلئے کچھ اسکولوں کو یکجاکر کلسٹر بجٹ دیا جارہا تھاتاہم کوئٹہ،بارکھان اور دیگر اضلاع سے اس بجٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں کی شکایات کا وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوٹس لیااور تمام معاملے کی تحقیقات وزیراعلی معائنہ ٹیم سے کرانے کا فیصلہ کیاجس کیلئے چیئرمین وزیراعلی انسپکشن ٹیم نے تحقیقاتی 2 کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ایک کمیٹی کی سربراہ معائنہ ٹیم کے رکن منظور زہری اور دوسری کمیٹی کی سربراہی ڈاکٹر خیر محمد کررہے ہیں دونوں کمیٹیاں گذشتہ اور رواں مالی سال کے کلسٹربجٹ میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کریں گی۔

