پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن صحت شعبے کی بہتری کے لیے فعال کردار ادا کرے،ڈاکٹر اسحاق بلوچ

کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پر مشتمل وفد ضلع کوئٹہ کے صدر ڈاکٹر نادر خان اچکزی،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شعیب بلوچ،صدر منتخب ڈاکٹر وزیر احمد،سیکرٹری فیلڈ آپریشن ڈاکڑ طاہرہ زہری،جوانٹ سیکرٹری ڈاکٹر فیاض مستوی اور کونسلر ڈاکٹر طارق بلوچ پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔اور انھیں ڈاکٹرز کو درپیش مسائل اور بحثیت مجموعی شعبہ صحت کو مزید بہتر بنانے کے تجویز پیش کئے۔اس موقع پر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملکی اور بین الاقوامی طور پر ڈاکٹر ز کا مسند پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے وفد کو عدلیہ میں التوا کیس کے فیصلے پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے میری گفتگو ہوہی ہم انکے مشکور ہیں کہ انہوں نے یقین دہانی کی کہ جائز مسائل اور تجاویز جو صحت کے شعبے میں بہتری اور اصلاح کے بارے میں ہو ان پر عمل درآمد کیا جاے گا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ماضی میں فعال اور زیادہ متحرک نہیں تھی جسکی مثبت تجاویز اور عوام کو مزید ریلیف دینے کی تجاویز اور حکمت عملی اچھے انداز میں نہیں بن سکے اب گیارہ سو ڈاکٹرز نے اس کابینہ کو مینڈیٹ دیا۔ہم امید کرتے ہیں کہ شعبہ صحت اور بالخصوص محکمہ صحت کے ذمہ دار حکام کے ساتھ بحثیت معاون اور مد گار اپنا کردار ادا کرینگے اور مثبت تجاویز اور سفارشات مرتب کرینگے تاکہ صحت کے شعبے عوام کو بہتر سہولیات فراہم ہوسکے۔اور ہم اس صوبے کے غریب عوام کی خدمت کر سکے۔اور تمام ڈاکٹرز برادری میں اتحاد اور اتفاق پیدا کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں