محکمہ جیل خانہ جات کے 20 ملازمین کے عرصہ دراز سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف،شو کاز نوٹسز جاری

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے محکمہ جیل خانہ جات کے 20 ملازمین کے عرصہ دراز سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف محکمہ جیل نے غیر حاضر عملے کو حتمی شو کاز نوٹسز جاری کردئیے، اے آئی جی محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان نے بتایا کہ محکمہ جیل خانہ جات کے 20 ملازمین عرصہ دراز سے غیر حاضر ہیں، غیر حاضر ملازمین میں 15وارڈرز،1,اسٹور کیپر اور1 نائب قاصد، 2میٹرن اور 1 لیڈی ہیلتھ وزیٹر بھی عرصہ دراز سے غیر حاضر ہیں، اے آئی جی جیل نے بتایا کہ سنٹرل جیل خضدار کا ایک نائب قاصد2021سے غیر حاضر ہے،جبکہ دیگر ملازمین بھی ایک سال سے چار سال سے ڈیوٹی پر نہیں آئے ہیں۔محکمہ جیل نے غیر حاضر عملے کو حتمی شو کاز نوٹسز جاری کردئیے ایک ہفتہ میں ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والوں کو ملازمت سے برطرف کرد یا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں