بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھانے سے متعلق قرارداد اہمیت رکھتی ہے، سابق رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان

قلات(این این آئی)سابق رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھانے سے متعلق قرارداد اہمیت رکھتی ہے، عوام کو توقعات ہیں کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن انہیں اہمیت دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں، انہوں نے کہاکہ وفاقی جماعتوں نے بلوچستان کے مسائل کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہیانہوں نے کہاکہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ وفاق میں بلوچستان کی نمائندگی ہے، اسمبلی کی نشست بڑھانے سے متعلق قرارداد ماضی میں بھی پاس کی جاچکی ہیں،اسمبلی نشستیں بڑھانے سے متعلق وفاقی حکومت سے بات کی جائے اسمبلی نشستیں بڑھانے سے متعلق قرارداد کو مشترکہ قرارداد تصور کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں