کوئٹہ(این این آئی) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق 28 مارچ 2026 کو شام 8:30 سے 9:30 تک ملک بھر میں Give an hour for earth کے عنوان سے “ارتھ آور“ ڈے منایا جا رہا ہے۔ اس دوران ایک گھنٹے کے لیئیتمام برقی روشنیاں بند کی جائیں گی تاکہ “ارتھ آور” کا اہتمام کیا جا سکے۔اس موقع پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے اپیل کی ہے کہ ارتھ آور ڈے کے موقع پر ہفتے کے روز رات ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک ایک گھنٹہ کے لیئے تمام لائٹس بند کر کے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی کوششوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے ساتھ ساتھ اس عالمی مہم کا حصہ بنیں اور توانائی کے تحفظ کو عالمی سطح پر فروغ دیں۔

