اوستہ محمد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت، ورثاء کا انصاف کا مطالبہ

اوستا محمد( عابدعلی)اوستہ محمد کے مقتول امداد حسین جمالی کی بیوہ اللہ وسائی اور والدہ نور جہاں کزن نزاکت جمالی نے اوستا محمد پریس کلب رجسٹرڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 30 رمضان المبارک کو سابق ایس ایچ او سٹی نے بے گناہ امداد حسین رمدانی کو ڈکیتی کے بے بننیاد واقع میں قتل کردیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے امداد حسین رمدانی گھر سے شہر کی طرف عید کے لیے سامان خریداری کے لیے گیا تھا جس کو پولیس نے بے گناہ ڈکیتی کے الزام میں قتل کردیا ہم غریب لوگ ہیں کھیتی باڑی کر کے اپنا گزر بسر کرتے ہیں اوستا محمد کے سابق ایس ایچ او نے ہمارے ساتھ ظلم کیا ہے اور ہمارا گھر اجاڑ دیا ہے انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان ڈی آئی جی نصیر آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ ہمارے ساتھ انصاف کریں اور امداد حسین کو بے گناہ قتل کرنے پر ملوث پولیس آفیسر کے خلاف کاروائی کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں