ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے بختیار آباد میں ادا کی گئی

سبی (رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے بختیار آباد میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں علاقائی معتبرین، معززین، سرکاری افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فضا سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔علاقائی معتبرین اور معززین نے ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سماجی اور پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔مرحوم ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیت کا سلسلہ ان کے آبائی علاقے بختیار آباد میں جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں