کوئٹہ(این این آئی) بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ سے انکی رہائش گاہ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے وفد، وزراء اور پارٹی ارکان کے ساتھ ملاقات کی ساجد ترین ایڈووکیٹ اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے درمیان ملک اور خاص طور پر بلوچستان کے مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیابلوچ لاپتہ افراد کا معاملے اور عمران خان، مہرنگ بلوچ، علی وزیر، نور اللہ ترین سمیت سیاسی قیدیوں کے معاملے پر بھی بات چیت کی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بی این پی قائد سردار اختر جان مینگل اور ساجد ترین ایڈووکیٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، سی ای سی ممبر چیئرمین واحد بلوچ،، آرگنائزر کوئٹہ حاجی وحید لہڑی، سیکرٹری جنرل بی ایس او صمند بلوچ اور دیگر بھی موجودتھے پی ٹی آئی وفد میں اخونزادہ حسین احمد، صوبائی صدر پی ٹی آئی داؤد شاہ کاکڑ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا شفیع جان، نور خان خلجی، ایم این اے عادل بازئی، سلام آغا ایڈووکیٹ، زین العابدین خان، اور دیگر بھی موجودتھے۔

