خاران ( رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی )حاجی عبدالرحمن فاونڈیشن کے زیر اہتمام بانی رحمت اللہ بلوچ کے خصوصی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے خاران کے قدیمی جامع مسجد کے لائیبریری کو جدید خطوط سے استوار کرنے کے لیے تزئین و آرائش کرکے دینی و نصابی کتب کو محفوظ بنانے کے لئے نئے الماری کی سہولیات فراہم کی گئی جس سے لائیبریری کے تمام کتابیں محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے حفاظت کو یقینی بنایا جا سکتا ہیں اس سلسلے میں حاجی عبدالرحمن فاونڈیشن کے بانی رحمت اللہ بلوچ جوکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں بالخصوص خاران میں مختلف شعبوں میں اس طرح کے کئی کام کئیے ہیں جوکہ ان کے ذاتی دلچسپی کا واضح ثبوت ہیں وہ سیلاب زدگان کے ریلیف کے فراہمی ہو مختلف علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہو مستحق اور نادار افراد میں مالی تعاون ہو بیواؤں میں سلائی مشین کی فراہمی ہو سمیت فری ایمبولینس سروس کی سہولیات ہو جوکہ مخیر حضرات کے تعاون سے اپنے خدمات سرانجام دیتے ارہے ہیں قدیمی جامع مسجد خاران کے لائبریری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا مقصد اساتذہ کرام علماء کرام اور طلباء کو تحقیق اور مطالعہ کے بہترین مواقع فراہم کی جاسکتی ہیں اس سلسلے میں حاجی عبدالرحمن فاونڈیشن کی طرف سے لائبریری کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہیں، جس سے طلباء کو ایک معیاری تعلیمی ماحول میسر آئے گا، واضح رہے کہ جامع مسجد خاران میں قائم لائبریری میں علم و آگہی کے فروغ کا ایک اہم مرکز ہے، جسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، تاکہ یہ ادارہ حقیقی معنوں میں علم کا گہوارہ بن سکے۔ اور ساتھ حاجی عبدالرحمن فاونڈیشن کے بانی کی طرف سے یہ یقین دہانی کی گئی انشاءاللہ جو بھی ممکن ہوگی جامع مسجد کے بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی اقدامات کرتے رئینگے اور ساتھ ہی انشاءاللہ جلد جامع مسجد میں جائے نماز کےلئے قالین میہا کی جائے گئی دنیاوی زندگی کے ساتھ ساتھ دین کی خدمت کے لئے بطور مسلمان یہ ذمہ داریاں بنتی ہیں ہم سب ایسے نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جس سے اللہ پاک کی خوشنودی حاصل ہو۔ اور اس امید کےساتھ حاجی عبدالرحمن فاونڈیشن کے بانی رحمت اللہ بلوچ اپنے اس کارخیر کے تسلسل کو ہمیشہ کے لئے اسی طرح جاری وساری رکھے گے

