ضلع بھر میں مقیم وہ تمام کشمیری شہری جن کا ووٹ تاحال درج نہیں ہو سکا، ان کے اندراج کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے عزیز بگٹی

سبی (رپورٹر) ضلع کچھی کے ضلعی انتخابی کمشنر طارق عزیز بگٹی نے کشمیری عوام کے نام اہم اعلان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں مقیم وہ تمام کشمیری شہری جن کا ووٹ تاحال درج نہیں ہو سکا، ان کے اندراج کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے
۔انہوں نے کہا کہ تمام اہل کشمیری ووٹرز فوری طور پر الیکشن دفتر سے رجوع کریں اور اپنی ووٹر رجسٹریشن مکمل کروائیں تاکہ وہ اپنے آئینی حقِ رائے دہی سے محروم نہ رہیں۔طارق عزیز بگٹی کا کہنا تھا کہ ووٹ کا اندراج ہر شہری کا بنیادی حق اور قومی ذمہ داری ہے، اس لیے تمام شہری اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں تاکہ آنے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لے سکیں۔آخر میں انہوں نے ووٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ عوام کی آواز اور ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ درست نمائندوں کے انتخاب سے نہ صرف علاقے کی ترقی ممکن ہوتی ہے بلکہ عوام کے مسائل بھی بہتر انداز میں حل ہوتے ہیں، اس لیے ہر شہری کو چاہیے کہ وہ اپنے ووٹ کا حق ذمہ داری سے استعمال کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں